• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 6776

    عنوان:

    میں امام جعفر صادق (رضی اللہ تعالی عنہ) کی تاریخ پیدائش کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ انڈیا میں کچھ لوگ 22 اور 23 رجب کوان کے یوم ولادت کے طورپر مناتے ہیں اور کھیر پوری کھاتے ہیں۔ کیا محترم مفتیان کرام اس پر تبصرہ فرماویں گے اور میرے سوال کا جواب عنایت فرماویں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1270=1193/ د

    حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ کی تاریخ پیدائش ۸/ رمضان ۸۰ھ اور وفات شوال ۱۴۸ھ ہے۔ ۲۲/ رجب کو نہ ان کی پیدائش ہوئی ہے نہ وفات۔ یہ شیعوں کی تلبیس اور دھوکہ دہی کا ایک نمونہ ہے، جو ۲۲/ رجب کو کونڈے کے نام منایا جاتا ہے۔

    دراصل ۲۲/ رجب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم وفات ہے، شیعوں نے اس کی خوشی میں بطوراظہارِ مسرت کے اس تقریب کو ایجاد کیا تھا، اورحقیقت پر پردہ ڈالنے کے لیے اولاً اس کھانے اوردعوت کو مخفی رکھنے کی کوشش کی تاکہ راز فاش نہ ہو اوردشمنانِ حضرتِ امیر معاویہ -رضی اللہ عنہ- خاموشی کے ساتھ ایک دوسرے کے یہاں جاکر اسی جگہ یہ شیرینی کھالیں تقسیم نہ کی جائے۔ لیکن جب اس کا کچھ چرچا ہوا تو اس کو حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ کی طرف منسوب کردیا اور ان پر یہ تہمت لگادی کہ انھوں نے خود خاص اس تاریخ میں اپنی فاتحہ کا حکم دیا ہے حالانکہ یہ سب من گھڑت باتیں ہیں بے اصل، خلاف شرع اور بدعت ممنوعہ کے قبیل سے ہے، اہل سنت والجماعت کو اس رسم سے بہت دور رہنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند