• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 5953

    عنوان:

    جناب میری نانی کے گھر میں بہت سارے درخت ہیں۔ان میں سے ناریل کے ایک درخت پر ایک الو نے اپنا ٹھکانہ بنایا ہوا ہے۔ مجھے آپ سے یہ معلو م کرنا ہے کہ گھر میں الو کا آنا کیسا ہے؟ ہمیں کسی نے بتایا کہ الو کا گھر میں آنا ٹھیک نہیں ہے اور کسی نے کہا کہ گھر میں الو آنا بہت اچھی بات ہے۔ مہربانی کرکے آپ ہمیں اصل حقیقت بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5953

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 554=554/ م

    جاہلیت کے زمانے میں تو اُلو کو منحوس سمجھا جاتا تھا اور آج بھی عوام میں لوگ اسی کی نحوست بیان کرتے ہیں، لیکن یہ جاہلیت کے غلط عقائط اوراغلاط العوام میں سے ہے، اسلام میں اس کی کوئی اصل نہیں، بلکہ احادیث میں بدشگونی لینے اور کسی چیز کو منحوس سمجھنے سے منع کیا گیا ہے، اس لیے اُلو کا گھر میں آنا نہ باعث نحوست ہے اور نہ خیر و برکت کی چیز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند