• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 527

    عنوان:

    میں نے اپنے ملک ملیشیا میں کبھی کسی بریلوی کو نہیں دیکھا۔ ان کے عقائد کیا ہیں اور ان کا مذہب کیا ہے؟

    سوال:

    میں شافعی المسلک ہوں۔ جب انڈیا سے کوئی تبلیغی جماعت آتی ہے تو وہ اکثر بریلویوں کا ذکر کرتے ہیں۔ میرا کبھی بھی انڈیا یا کستان جانا نہیں ہوا، میں نے اپنے ملک ملیشیا میں کبھی کسی بریلوی کو نہیں دیکھا۔ ان کے عقائد کیا ہیں اور ان کا مذہب کیا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ اپنے علماء و اولیاء کی قبروں کو پوجتے ہیں، کیا یہ بات صحیح ہے؟ کیوں وہ ہرے رنگ کا عمامہ باندھنا پسند کرتے ہیں؟ اور کیوں دیوبند اور لکھنوٴ کے علماء کو برا بھلا کہتے ہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ دیوبندی ، وہابی جیسے ہوتے ہیں؟ *یانبی* کے ساتھ دعا کرنا کیسا ہے؟ بلا نیت عبادت کے اولیاء کی قبروں کا بوسہ دیناکیسا ہے؟ کعبہ کی تصویر کو بوسہ دینا کیسا ہے؟

    والسلام

    جواب نمبر: 527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 585/ب=34/ب)

     

    بریلوی مکتب فکر کے عقائد و اعمال بہت سارے ہیں۔ ہم اس فتوے میں اس کا احاطہ نہیں کرسکتے اس موضوع پر لکھی ہوئی کتابوں کا مطالعہ کیجئے تو ان کی حقیقت تفصیل کے ساتھ معلوم ہوگی مثال کے طور پر وہ لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غیب کا علم رکھتے تھے یعنی جمیع ماکان ومایکون کا انہیں علم تھا حالانکہ عالم الغیب ہونا صرف اللہ تعالی کی خاصیت ہے وہ لوگ یہ بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہروقت ہر جگہ حاضر وناظر رہتے ہیں۔ یہ بھی اللہ تعالی کی خصوصیت ہے اولیاء کرام کو وہ لوگ صاحب تصرف مانتے ہیں حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی، حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی، حضرت مولانا خلیل احمد صاحب محدث سہارنپوری، حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی ?رحمهم الله اجمعين- کو اور ان کے ماننے والے تمام حضرات کو کافر کہتے ہیں، تبلیغی جماعت والوں کو بھی کافر کہتے ہیں، بزرگوں کاعرس کرتے ہیں، وہاں قوالی مزامیر کے ساتھ کر تے ہیں، دیوبندیوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے ان کی نماز نہیں ہوتی، دیوبندی کے سلام وکلام اور مصافحہ کو ناجائز کہتے ہیں، اس سے ان کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے کوئی دیوبندی ان کی مسجد میں نماز پڑھنے چلا جائے تو مسجد کو ناپاک سمجھتے ہیں اور مسجد کو دھلواتے ہیں، قبروں کو سجدہ کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند