• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 37460

    عنوان: ہاتھ اور پاؤں چومنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ کیا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا جائز ہے؟

    سوال: ہاتھ اور پاؤں چومنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ تفصیل سے روشنی ڈالیں۔ کیا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 37460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 350=284-3/1433 اپنے ماں باپ یا بہت بڑے قابل احترام عالم وبزرگ کا کبھی ان کے احترام میں چوم لینے کی اجازت ہے، ہرکس وناکس کے ہاتھ چومنے کی اجازت نہیں ہے، پاوٴں چومنا کسی کا بھی درست نہیں۔ عید میلاد النبی، نہ صحابہٴ کرام نے منایا جو سب سے زیادہ سچے عاشق رسول تھے، نہ تابعین اور تبع تابعین نے منایا، نہ ائمہ اربعہ نے منایا نہ محدثین وفقہائے کرام نے منایا۔ نہ قرآن سے ثابت نہ حدیث سے ثابت ہے۔ پھر ہم مسلمانوں کو ایسا کام کرنے کی کیا ضرورت ہے جس کا ثبوت کہیں سے بھی نہیں ہے۔ ہم مسلمانوں کو وہ کام کرنا چاہیے جو قرآن وحدیث سے ثابت ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند