• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 36455

    عنوان: بدّت ،وسیلہ اور اہلے کتاب سے شادی .

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ آج کل لوگ موبائل اور انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کو جمعہ مبارک کہتے ہیں، کیا یہ عمل درست ہے یابدعت ہے ؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کسی نبی یا والی اللہ کے وسیلے سے دعا مانگنا جائز ہے ؟ میرا ایک سوال اور ہے کہ کیا کوئی مسلم اہل کتاب سے شادی کر سکتا ہے؟ اگرشادی کر سکتا ہے تو اسکے کوئی خاص شرائط ہیں؟ برائے مہربانی ، تمام سوالات کے جوابات قرآن اور حدیث کے حوالاجات کے ساتھ بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 257=257-3/1433 (۱) ایک دوسرے کو جمعہ مبارک کہنے کا توارث تو نہیں، لیکن اگر کسی نے ایسا کہہ دیا تو ناجائز اور بدعت بھی نہیں۔ (۲) فی نفسہ جائز تو ہے لیکن آج کل نہ کرنے میں احتیاط وسلامتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند