• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 32606

    عنوان: بدعت کیا ہے؟

    سوال: (۱) بدعت کیا ہے؟اور ہم اپنی عام زندگی میں کونسی کونسی بدعت کررہے ہیں اور ان سے کیسے بچا جائے؟ (۲) انشورنس ، قومی بچت، بیمہ پالیسی، نیشنل سیونگ وغیرہ میں پیسہ لگا کیسا ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1016=1016-6/1432 (۱) ہر وہ کام جس کی اصل قرونِ ثلاثہ (صحابہٴ تابعین اور تبع تابعین کے ادوار) میں نہ ہو اور اس کو کارِ ثواب سمجھ کر کیا جائے وہ بدعت ہے، عام زندگی میں کون کون سی بدعت کررہے ہیں اور ان سے بچنے کی کیا سبیل ہوسکتی ہے، اس بارے میں خود غور و محاسبہ کیجیے، خود جائزہ نہیں لے سکتے تو مقامی معتبر علمائے کرام سے پوچھ پوچھ کر بدعات سے بچنے کا اہتمام کیجیے۔ (۲) اصولی بات یہ ہے کہ انشورنس پالیسی (سودی اسکیم) میں پیسہ لگانا جائز نہیں ہے، مذکورہ فنڈ اور پالیسیوں کی تفصیل ہمارے سامنے نہیں، ان کے نظام وطریقہ کار کے بارے میں معلومات کرکے حکم شرعی منطبق کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند