• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 32364

    عنوان: حمد نعت پاکستانی اور سندھی اور ہندوستانی کے گانے کے طرز پر

    سوال: مجھے معلوم کرنا ہے کہ جو لوگ حمد نعت پاکستانی اور سندھی اور ہندوستانی کے گانے کے طرز پر کہتے ہیں وہ جائز ہے یا نہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 32364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1102=606-6/1432 حمد ونعت کو گانے کے طرز ولہجہ میں پڑھنا سخت بے ادبی ہے: لا ترفعوا أصواتکم فوق صوت النبي الآیة سے حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں آواز کو بلندے کرنے کی شناعت پر اس کا حبط عمل کا باعث ہونا معلوم ہوا، اسی طرح حمد ونعت میں گانوں کا لہجہ وطرز اختیار کرنے اور اس میں فساق وفجار کا طور اپنانا سوء ادب میں حکم سابق کے مشابہ ہے، لہٰذا اس سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند