• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 31130

    عنوان: ہندوستان میں دلہن کے گھروالے اپنے رشتہ داروں کو کپڑے تحفے میں دیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟یا ہمیں یہ نہیں کرنا چاہئے؟ چونکہ اس طرح کے لوگ خوشحال ہوتے ہیں۔

    سوال: ہندوستان میں دلہن کے گھروالے اپنے رشتہ داروں کو کپڑے تحفے میں دیتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟یا ہمیں یہ نہیں کرنا چاہئے؟ چونکہ اس طرح کے لوگ خوشحال ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 31130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 518=451-4/1432 یہ محض رسم ورواج ہے۔ شریعت نے اس طرح کا کوئی حکم ہمیں نہیں دیا ہے۔ ہمارا دین اسلام تو رسم ورواج کو مٹانے کے لیے آیا ہے، اسے اور بڑھاوا دینے کے لیے نہیں آیا ہے، آہستہ آہستہ خوش اسلوبی کے ساتھ اس رسم کو ختم کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند