• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 30923

    عنوان: میرے گھر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے تو کیا ایسے موقع پر رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی طرف سے پیش کردہ کھانا(گوشت ، چاول اور میٹھائی)کھانا درست ہے؟یا میں یہ سب کھانے نہ کھاؤں؟

    سوال: میرے گھر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے تو کیا ایسے موقع پر رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی طرف سے پیش کردہ کھانا(گوشت ، چاول اور میٹھائی)کھانا درست ہے؟یا میں یہ سب کھانے نہ کھاؤں؟

    جواب نمبر: 30923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 522=522-4/1432 دن و تاریخ کی تعیین کے بغیر اور رسومات مروجہ کی پابندی کیے بغیر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارکہ اور سیرت وغیرہ کا تذکرہ ممنوع نہیں ہے بلکہ مستحسن امر ہے، لیکن میلاد النبی کا مروجہ طریقہ غیر ثابت اور بے اصل ہے، جو قابل ترک ہے، اس خاص موقع پر رسم کی پابندی میں جو کھانا وغیرہ پیش کیا جاتا ہے اس کو کھانے سے احتراز کرنا اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند