• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 30811

    عنوان: ۱۲/ ربیع الاول کے دن محلے والے مختلف چیزیں بانٹتے ہیں کیا ان کا کھانا جائز ہے؟

    سوال: ۱۲/ ربیع الاول کے دن محلے والے مختلف چیزیں بانٹتے ہیں کیا ان کا کھانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 30811

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 602=363-4/1432 بارہ ربیع الاول کو مروجہ عید میلاد النبی منانا شرع سے ثابت نہیں، بدعت ومکروہ ہے، تاہم اگر اس دن کچھ شیرینی وغیرہ تقسیم ہو تو وہ شیرینی حرام نہیں ہوتی اس کے کھالینے میں مضائقہ نہیں۔ (مستفاد از تالیفات رشیدیہ: ۱۴۱، ط: الحق ممبئی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند