• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 24483

    عنوان: کونڈا کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا شیعہ حضرات کاکونڈاکھاسکتے ہیں؟

    سوال: کونڈا کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا شیعہ حضرات کاکونڈاکھاسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 24483

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1489=1157-8/1431

    کونڈے کی حقیقت یہ ہے کہ جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ جو صحابی رسول اور کاتب وحی تھے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمانوں کے خدمت گذار تھے۔ ان کا انتقال ہوا۔ تودشمنانِ صحابہ یعنی شیعوں نے خوشی منائی تھی اور اس میں کونڈے پکاکر چپکے سے لوگوں کے گھروں میں تقسیم کیا تھا۔ یعنی کونڈے کی رسم ایک صحابی رسول کی موت پر خوشی کا اظہار ہے۔ ایسا کرنا ہمارے ایمان کے لیے نہایت خطرناک ہے۔ ہم سب صحابہٴ کرام سے سچی اوردلی محبت رکھتے ہیں، ہمارے لیے کونڈا پکانا اور کھانا جائز نہیں۔ ہمارے ایمان کو برباد کرنے والی چیز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند