• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 22002

    عنوان: کیا گھر میں میلاد شریف پرھنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا گھر میں میلاد شریف پرھنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 22002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):964=780-6/1431

    میلاد کے نام سے مجلس منعقد کرنے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، میلاد مروج مختلف اسباب وقیود کی وجہ سے بدعت اور ناجائز ہے، البتہ آپ علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ، آپ کے حالات وواقعات اور فضائل ومعجزات روایاتِ صحیحہ ومعتبرہ سے بیان کرنا، پڑھنا، سننا موجب سعادتِ دارین ہے اورافضل مستحبات سے ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند