• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 20491

    عنوان:

    ہماری مسجد میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دن قرآن خوانی رکھی گئی ہے کیا یہ صحیح ہے؟ ایسی قرآن خوانی بدعت ہوگی یا نہیں؟ خلاصہ: قرآن خوانی میں لوگ عشاء کی نماز کے بعد مل کر سورہ یسین کی تلاوت کریں گے، بعد میں امام دعا کریں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 357=278-4/1431

    ۱۲/ ربیع الاول کو بذریعہ اعلان لوگوں کو مساجد میں جمع کرکے اجتماعی طور پر قرآن خوانی کی مجلس منعقد کرنا بدعت ہے۔ شریعت میں اس کی اصل نہیں: قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فو رد․ (بخاری شریف)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند