• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 177378

    عنوان: بھات کی رسم کے موقعہ پر گیت گانا

    سوال: بہن بھائیوں کے یہاں شادی کے موقع پر بھا ت کی رسم ماننے کے لئے جاتی ہیں جس میں خواتین گیت گاتی ہیں اور بھائی بہن کو کچھ رقم بھا ت کے نام پر دیتے ہیں اسلام میں کیا اس کی اجازت ہے یا یہ حرام ہے؟

    جواب نمبر: 177378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 879-647/H=07/1441

    بھات کی رسم کے موقعہ پر گیت گانا نیز بھات کی رسم ناجائز و گناہ ہیں، دونوں کو ترک کرنا واجب ہے۔ (الف) اسلامی شادی۔ (ب) بہشتی زیور۔ (ج) اصلاح الرسوم۔ (د) علم الفقہ۔ (ھ) فتاویٰ محمودیہ وغیرہ میں تفصیل کے ساتھ ان جیسی رسوم کی اصلاح سے متعلق کلام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند