• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 174444

    عنوان: محلے کی عورتوں کو جمع کرکے تیسرے دن قرآن خوانی کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء اکرام میت کے تیسرے دن محلے میں (عورتوں کو) قرآن خوانی کی دعوت دے کر کرمیت کے لیے اصال ثواب کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 174444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:222-132/sn=3/1441

    ایصال ثواب کا یہ طریقہ درست نہیں ہے، متعلقین کو چاہیے کہ اپنے اپنے طور پر تلاوت کرکے ، تسبیحات پڑھ کر ، صدقہ خیرات کرکے ایصال ثواب کر دیا کریں، نہ اس کے لیے اجتماع کی ضرورت ہے اورنہ ہی کسی اور التزام کی۔

    ...وفی البزازیة: ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلی القبر فی المواسم، واتخاذ الدعوة لقراء ة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراء ة سورة الأنعام أو الإخلاص. (الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 3: 148،ط:زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند