• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 168145

    عنوان: مخطوبہ لڑکی کو رقم دینا اور اُس کے عوض دوگنی رقم لینا ؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب ہمارے ضلع میں ایک رواج عام ہوتا جا رہا ہے جس کو ہمارے عرف میں وہیچنی بولتے ہے وہیچنی - جب لڑکی اور لڑکے کا رشتہ طے ہوجانے کے بعد لڑکے والے اپنے رشتہ داروں کو لے کر لڑکی والوں کے وہاں جاتے ہیں اور ہر ایک رشتہ دار دعوت کے بعد لڑکی کو چند روپیہ دیتے ہے اور پھر لڑکی والے دوگنا کرکے لوٹاتے ہیں مثلا لڑکے والے سو روپیہ دیں گے تو لڑکی والے دوسوں واپس لوٹائے گے تو کیا یہ مذکورہ صورت سود میں شمار ہوگی؟

    جواب نمبر: 168145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 550-502/H=05/1440

    مخطوبہ لڑکی کو رقم دینا اور اُس کے عوض دوگنا رقم لینا یہ رسم (وہیچنی) واجب الترک ہے اِس رسم میں رقم لینا دینا دونوں ممنوع ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند