• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 159935

    عنوان: جس پیر کی مزار پر مختلف بدعات وخرافات انجام ہوتی ہوں، اس کی قبر کی زیارت کے لیے سفر کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں مسئلہ ،دور حاضر میں ایسے پیر کی قبر کی زیارت کے لئے سفر کرنا جس میں رسوم بدعت گھیرے ہوئے ہیں، مسلک حنفی کے اعتبار سے جواب مطلوب ہے ؟

    جواب نمبر: 159935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:699-622/N=7/1439

    جس پیر کی مزار پراہل بدعت کا ہولڈ ہو اور وہاں مختلف بدعات وخرافات انجام دی جاتی ہوں، وہاں قبر کی زیارت کے لیے بھی نہیں جانا چاہیے، اپنے مقام پر رہ کر ہی ایصال ثواب وغیرہ پر اکتفا کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند