• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 158175

    عنوان: خاص عید کے دن گلے ملنا جائز یا ناجائز

    سوال: کیا فرماتے مفتیان کرام کہ یہ بات درست ہے یا نہیں، میں نے جامعہ دار العلوم کی ویب سائیٹ سے پڑھی ہے خاص عید کے دن گلے ملنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے ثابت نہیں، اس لیے اس کا التزام بدعت ہے ، ہاں اگر کسی سے بہت دنوں پر اُسی دن ملاقات ہوئی ہو تو فرطِ محبت میں اس سے گلے ملنے میں مضائقہ نہیں بشرطیکہ اس دن (عید کے دن) گلے ملنے کو مسنون یا ضروری نہ سمجھتا ہو، اور اگر کوئی گلے ملنے کے لیے آگے بڑھے تو حکمت وحسن تدبیر سے منع کردینا چاہیے لیکن فتنے کی شکل نہ پیدا ہونی چاہیے ۔

    جواب نمبر: 158175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:442-405/M=5/1439

    جی ہاں! مذکورہ مسئلہ درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند