• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 153497

    عنوان: کیا کسی کی قبر پر پھول ڈال سکتے ہیں؟

    سوال: حضرت، مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ہمارے ایک دوست ہیں جو غیر مسلم ہیں، ان کے والد صاحب اس دنیا میں نہیں ہے ، وہ ہر سال ان کی برسی مناتے ہیں، کیا ان کی قبر پر ہم پھول ڈال سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 153497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1242-1190/B=11/1438

    ہمارے مذہب اسلام میں کسی برسی منانا جائز نہیں، خواہ وہ نبی ہو، صحابی ہو، ولی ہو یا بادشاہ وامیر ہو یا عام مسلمان ہو، کسی کی برسی منانا جائز نہیں، کسی غیرمسلم کی برسی منانا اور اس کی قبر پر پھول ڈالنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند