• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 177779

    عنوان: صورت مسئولہ میں جتنی رقم باقی ہے وہ والد صاحب مرحوم کے ترکہ سے ادا کردیں

    سوال: جناب عالی ، گذارش ہے کہ ہمارا آبائی گھر سولہ (16) مرلہ کا ہے، جیسے آج سے تقریبا" 50 سال پہلے میرے والد محترم اور چچا صاحب نے زمین خرید کر آباد کیا تھا ۔ اس میں 10 مرلے والد محترم اور 6 مرلے چچا صاحب کے تھے۔ تقریبا" 30 سال پہلے چچا صاحب نے اپنے حصے کا گھر والد محترم کو مبلغ ایک لاکھ روپے اُس وقت کے سکہ رائج الوقت کے مطابق قیمت مقرر کر کے فروخت کر دیا۔ قیمت کا تعین باہمی اتفاق سے اُسی وقت ہو گیا تھا۔ والد محترم نے مبلغ اسّی ہزار ( 80000 ) روپے اُس وقت ادا کر دی? تھے، اور مبلغ بیس ہزار (20000) روپے آج تک ادا نہ ہو سکے، اور بقایا ہیں۔ چچا صاحب خود دوسرے علاقہ میں گھر بنا کر منتقل ہو گئے۔ اور قبضہ والد محترم کو دے دیا تھا جو ابھی تک ہے ۔والد محترم اور چچا صاحب دونوں وفات پاچکے ہیں۔ چچا صاحب کے حصے کی زمین کا انتقال ابھی تک اُنہی کے نام پر ہے۔ اب چچا صاحب کی اولاد بقایا رقم کا تقاضا کررہی ہے۔ شریعت مطہرہ کی روشنی میں موجودہ وقت اور حالات کے مطابق فتوی صادر فرمادیں کہ اب چچا صاحب کی اولاد کو کتنی رقم کی ادائیگی بقایا ہے؟ تا کہ تصفیہ حل ہو سکے ۔ جزاک اللَّہ خیرا" کثیرا۔

    جواب نمبر: 177779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 747-670/M=08/1441

    صورت مسئولہ میں جتنی رقم باقی ہے وہ والد صاحب مرحوم کے ترکہ سے ادا کردیں اور پھر والد صاحب کا جملہ ترکہ آپ تمام ورثہ، شرعی طریقے پر تقسیم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند