• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 177711

    عنوان: ۲ بھائی اور۲ بہنوں كے درمیان تقسیم وراثت

    سوال: ہاشم فاروقی جو ایک غیرشادی شدہ شخص تھے،ان کا انتقال ہوگیا ہاشم فاروقی کے ۲ بھائی اور۲ بہنیں تھیں۔ ہاشم فاروقی کے سب بہن بھائی ان کی زندگی میں انتقال کر گئے، سوائے ایک بہن کے ان کا انتقال ہاشم فاروقی کے بعد ہوا لیکن یہ بھی غیرشادی شدہ فوت ہوئیں اب ان کی جائیداد کی تقسیم کیسے ہوگی؟ ہاشم فاروقی کے 6 بھتیجے، ۳ بھتیجیاں، ۵ بھانجے اور ۵ بھانجیاں ہیں ان کی جائیداد کسے ملے گی؟

    جواب نمبر: 177711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:777-607/L=8/1441

    مذکورہ بالا صورت میں اگر مرحوم ہاشم فاروقی اور اور ان کی بہن کی وفات کے وقت ان کے والدین ،دادا دادی میں سے کوئی حیات نہیں تھا تو دونوں کا ترکہ تمام بھتیجوں میں برابر برابر تقسیم ہوجائے گا ،بھتیجیوں یا بھانجے اور بھانجیوں کا کوئی حصہ نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند