معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 177271
جواب نمبر: 17727101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 666-602/M=07/1441
تقسیم میراث کا مکمل خاکہ تفصیل طلب ہے اسے صحیح طور پر سمجھنے کے لئے علم الفرائض سے واقفیت چاہئے، معلوم نہیں آپ کی علمی لیاقت کیاہے، اگر آپ عالم ہیں تو عربی میں ”السراجی“ اور اُردو میں اس کی شرح طرازی کا مطالعہ فرمالیں یا پھر مقامی کسی ماہر مفتی صاحب سے سمجھ لیں، ورنہ جس فرد کے بارے میں سہام کی تفصیل و تقسیم ترکہ کی شرعی تخریج جاننی ہو اس کے احوال کی تفصیل لکھ کر سوال کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر اولاد اور والدین نہ ہوں تو وراثت کن لوگوں کو ملے گی؟
9130 مناظرمیرا سوال جائیداد کی تقسیم کے بارے میں ہے۔ میرے پاس چار سو اسکوائر یارڈ (چار سو مربع گز) جائیداد ہے۔ اصل میں میرے دادا اوپر مذکور جگہ پر اسی سالوں سے رہ رہے ہیں۔اب ان کا انتقال ہوگیاہے۔ میرے والد کو یہ جائیداد ملی، کیوں کہ وہ اپنے والد کے اکیلے لڑکے تھے۔ میرے والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ ہم تین بھائی اور تین بہنیں ہیں اور میری ماں بھی زندہ ہے۔ میری ماں کا دعوی ہے کہ میرے والد نے اس کو دو سو اسکوائر یارڈ (دو سو مربع گز)بطور مہر کے دیا ہے، جیسا کہ میرے دادا کی موجودگی میں میرے والد صاحب کے ذریعہ لکھی ہوئی ایک وصیت موجود ہے۔ نیز یہ جائیداد میرے دادا یا والد کے نام سے رجسٹرڈ بھی نہیں ہے، لیکن اس پر ہماراقبضہ ہے۔ زبانی طور سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جائیداد کسی نے میرے داداکو رجسٹریشن کے دستاویز کے بغیر بطور ہدیہ کے دی تھی۔ میرے والد بھی اس میں بغیر رجسٹریشن کے ٹھہرے رہے۔ میرے دادا اور والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ اب ہم تین بھائی اور تین بہنیں ماں کے ساتھ اس میں رہتے ہیں اور چونکہ اس جائیداد پر ہمارا قبضہ ہے اس لیے ہمارے گھر والوں کے علاوہ اس کا کوئی دعوی دار نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے: (۱) اس زمین میں ہم میں سے ہر ایک کا حصہ کتنا ہوگا؟ اوراگر ہم اس کو بیچنا چاہیں تو پیسوں میں ہر کا کتنا حصہ ہوگا؟ (۲) میری ماں کا دو سو اسکوائر یارڈ (دو سو مربع گز)کادعوی کرنا درست ہے یا نہیں ،کیوں کہ جس شخص نے وصیت کی تھی اب اس کا انتقال ہوگیا ہے۔ اورنیز جس جائیداد کی انھوں نے وصیت کی تھی وہ ان کے نام سے نہیں ہے اور نہ ہی قانونی طور پر ان سے تعلق رکھتی ہے۔ کیوں کہ اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ یہ ان ہی کی ملکیت ہے۔
2324 مناظرکیا ایک طواف کا ثواب مختلف لوگوں کو
پہنچایا جاسکتاہے؟ یا ایک طواف کا ثواب پوری امت کو پہنچایا جاسکتاہے؟ ایک عمرہ
پوری امت کی طرف سے کیا جاسکتا ہے؟
والد کی جائیداد کی رقم صرف تین بھائیوں میں تقسیم کرنا؟
1029 مناظرمیری چچی حیات بی بی (۸۰/سالہ) دو سال پہلے فوت ہوئیں اور ایک شوہر چھوڑا (اللہ دین شاہ)ایک لڑکا (ذکی الدین شاہ) اورایک لڑکی (زہرا بی بی)۔ ان کی ایک دوسری لڑکی (نور بی بی) بھی چھوڑا جس کی شادی ہوچکی تھی لیکن اس نے اپنے شوہر / بچوں کو بہت زیادہ عرصہ سے (شاید ۳۰/ سال) چھوڑ دیا۔لیکن ہمیں معلوم نہیں ہے کہ نور بی بی زندہ ہے یا مر گئی ہے۔ ہم نے اس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ ان حالات میں ہم اپنی چچی(حیات بی بی) کا ترکہ کیسے تقسیم کریں گے۔ اگر اس کی دوسری لڑکی (نور بی بی) اپنی ماں کی موت سے پہلے انتقال کرگئی ہو تو کیا اس کے (نور بی بی) بچے حصہ نہیں پائیں گے؟ اگر وہ اپنی ماں کی موت کے بعد زندہ ہے یا مرگئی ہے تو کیا وہ اور اس کے بچے حصہ پائیں گے۔برائے کرم اسلامی قانون کے مطابق ہماری رہنمائی فرمائیں۔
1282 مناظر