• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 175354

    عنوان: زید كے پاس كرایے كی دكان تھی اس كے انتقال كے بعد اولاد نے وہ دكان بیچ دی‏، كیا رقم مالك كو واپس كرنا ضروری ہے؟

    سوال: زید کے پاس ایک دکان کرائے پر تھی، زید کی وفات کے بعد زید کی اولاد نے اس دکان کو بیچ دیا ، کیا یہ وصول ہونے والی رقم زید کی اولاد کے لیے حلال ہے یا مالک کو واپس کرنا ہوگی؟ براہ کرقرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 175354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 379-336/M=04/1441

    جب دوکان، زید کی ملکیت نہیں تھی، تو زید کی اولاد کے لئے اس دوکان کو بیچنے کا حق نہیں تھا، بہرحال اب اس کی بیع مالک کی مرضی پر موقوف ہے، اگر وہ اجازت دے تو بیع نافذ ہو جائے گی اور زید کی اولاد پر لازم ہوگا کہ وہ رقم دوکان کے مالک کو واپس کرے اور مالک سے معافی تلافی بھی کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند