• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 1068

    عنوان:

    علمائے کرام سے میرا سوال یہ ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کہاں مدفون ہیں؟ نیز، حضرت علی رضی اللہ عنہ کہاں دفن ہیں؟

    سوال:

    علمائے کرام سے میرا سوال یہ ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کہاں مدفون ہیں؟

    نیز، حضرت علی رضی اللہ عنہ کہاں دفن ہیں؟

    جواب نمبر: 1068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  525/ن = 514/ن)

     

    (۱) حضرت فاطمہ -رضی اللہ عنھا- جنت البقیع مدینہ منورہ میں مدفون ہیں۔

     

    (۲) حضرت علی -رضی اللہ عنہ- کے متعلق مشہور قول یہی ہے کہ وہ دار الامارة کوفہ میں مدفون ہیں لیکن تدفین کے بعد قبر کو اس لیے برابر کردیا گیا کہ کہیں دشمن آپ کی قبر کو کھود کر آپ کی نعش کو نکال نہ لے جائیں اوراس کو عام لوگوں سے بھی مخفی رکھا گیا اور نہ بعد میں لوگوں کو بالتعیین قبر کا علم ہوا والمشھور أنہ دُفن في دار الإمارة بالکوفة الخ (البدایة والنھایة: ج۷ ص۳۵۳، ط بیروت، لبنان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند