• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 59290

    عنوان: سگریٹ کے کاروبار میں پیسہ لگانا

    سوال: محترم مفتی صاحب،میرا سوال ہے کہ سگریٹ کے کاروبار میں جس میں اسکا لینا،فروخت کرنا کیسا ہے شریعت کی رُو سے ؟کیا سگریٹ شریعت کے اعتبار سے نشہ آور اشیاء میں آتا ہے جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس میں نشہ نہیں ہے ۔برائے مہربانی رہنمائی کریں۔شکریہ

    جواب نمبر: 59290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 772-772/M=7/1436-U سگریٹ کا کاروبار (خرید وفروخت کرنا) ناجائز اور حرام نہیں ہے، البتہ بچنا اولیٰ ہے، ہکذا فی فتاوی دارالعلوم/ دیوبند وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند