• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 178564

    عنوان: لوڈو کھیلنا کیسا ہے؟ 

    سوال: کیا اسلام میں لوڈو کھیلا جاسکتا ہے ؟ اگر بغیر کسی پیسے یا شرط کے کھیلیں؟

    جواب نمبر: 178564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 838-610/B=09/1441

    ”لوڈو“ ایک لہو و لعب ، عبث اور لغو کام ہے۔ شریعت نے لغو کاموں میں لگنے سے منع فرمایا ہے۔ کل لہو حرام ۔ لہو و لعب شریعت اسلامی میں حرام ہے۔ خواہ پیسے یا شرط کے ساتھ کھیلیں یا بلا کسی شرط کے کھیلیں، مسلمان کو لایعنی کاموں سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند