• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 178239

    عنوان: موبائل کے ذریعہ بھی جاندار کی تصویر کھینچنا

    سوال: دور جدید میں مبائیل فون سے تصویر نکالنا کیسا ہے ؟(اگر حرام ہے تو یہ بڑے بڑے عالم دین کیوں نکلواتے ہیں ) اور تصویر نکال نے والے نکلوانے والے کا کیا حکم ہے ؟ شادی کے موقع پر جہاں اکثریت فوٹو نکلوانا پسند کرتی ہے وہاں کمرامین سے وڈیو رکارڈنگ مین کسی ایسے شخص کی تصویر غلطی سے نکل جائیجو تصویر نہیں نکلوانا چاہتا تھاتو اس کا گناہ کس کو ہوگا اگر کیمرامین کو تو دنیا مین اس پر کیا سزا دی جا سکتی (کچھ عالم دین لات مار دیتے ہیں اس کا کیا حکم)

    جواب نمبر: 178239

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 816-721/M=09/1441

    بلا ضرورت شدیدہ، موبائل کے ذریعہ بھی جاندار کی تصویر کھینچنا یا کھینچوانا، ناجائز ہے، اگر کسی عالم کا عمل اس کے خلاف نظر آئے تو اُن سے رابطہ کرکے صحیح صورت حال کی تحقیق کی جا سکتی ہے، شادی بیاہ کے موقع پر فوٹو کھینچوانا بھی ناجائز ہے، اگر غلطی سے کسی ایسے شخص کا فوٹو کھینچ جائے جو کھینچوانا نہیں چاہتا تھا اور اپنے طور پر اس سے بچتا تھا تو ایسے شخص پر گناہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند