• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177712

    عنوان: جلسہ وغیرہ کے لئے مساجد میں اسٹیج لگانا کیسا ہے ؟

    سوال: مساجد میں اسٹیج لگانا کیسا ہے جلسہ وغیرہ کے لئے ؟

    جواب نمبر: 177712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:778-614/L=8/1441

     مسجد میں خالص دینی جلسے کرنے کی اجازت ہے بشرطیکہ احترام مسجد کا پورا خیال رکھا جائے ؛ البتہ مسجد میں جلسہ کے لیے اسٹیج وغیرہ بنانا خلاف ادب ہے ، اس سے احتراز کرنا ضروری ہے ۔(مستفاد از فتاوی دار العلوم دیوبند 14/210،220)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند