• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177398

    عنوان: مسجد کی تعمیر یامرمت میں حکومتی امداد لینے کا حکم

    سوال: ہمارے یہاں ایک ستر سالہ پرانی مسجد ہے جو اچھی حالت میں نہیں ہے اور فوری طورپر اس کی تعمیر نو کی ضرورت ہے اور اس مقصد سے حکومت پیسہ دینے کے لےئے تیار ہے، مگر کچھ مقامی لوگ یہ کہہ کر مخالفت کررہے ہیں کہ ہم سرکاری تعاون نہیں کرسکتے ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 177398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:741-543/SN=8/1441

     مسجد کی تعمیر ومرمت میں سرکار ی تعاون لینا فی نفسہ مباح ہے ؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ سرکار سے تعاون لئے بغیر،مسلمان اپنے سرمایہ سے مساجد کی تعمیر ومرمت کا کام کریں گو آہستہ آہستہ ہی سہی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند