• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177272

    عنوان: جلسے میں مرد و عورت کا بلا پردہ بیٹھنا

    سوال: مفتی صاحب سے گزارش ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک مدرسہ کا سالانہ جلسہ ہوتا ہے جس میں ایک بڑے ہول میں جلسہ رکھا جاتا ہے، وہا ں آگے مرد اور بچے، پیچھے عورتے ہوتی ہے سب کرشی پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ تو کیا اس طرح ایسے دینی جلسوں میں مرد و عورتوں کا جمع کرنا کیا درست ہے ؟ حالانکہ مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں ہیں، میرا دوست کہتا ہے کہ ایسی دینی مجلس مے جانا جائز ہے۔ تو آپ رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 177272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 667-660/M=07/1441

    جلسے میں مرد و عورت کا بلا پردہ بیٹھنا درست نہیں، درمیان میں پردہ حائل ہونا چاہئے تاکہ ایک دوسرے کی نظر نہ پڑے، ایسی مجلس میں جانے سے احتراز کرنا چاہئے جس میں مرد و عورت بلا پردہ بیٹھتے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند