• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177245

    عنوان: راشن کارڈ سے ملے ہوئے گیہوں کو بیچنا

    سوال: شانِ مومن گروپ ٹیم انڈیا سے| ہمارے یہاں گجرات میں گاؤں کے علاقوں میں راشن کارڈ کے ذریعے انڈیا کی سرکار کی طرف سے گیہوں ملتے ہیں لیکن بہت سے لوگ گیہوں کو گھر لانے کے بعد اس کو کچھ قیمت لگا کے بیچ ڈالتے ہیں اور اس کا کچھ پلاسٹک کا بالٹی وغیرہ سامان لے لیتے ہیں کیا ایسا کرنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 177245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:495-436/sd=7/1441

    راشن کارڈ سے جو گیہوں ملتا ہے، اس کو حاصل کرنے کے بعد آدمی جس طرح چاہے اس میں تصرف کرسکتا ہے، اگر فروخت کرکے قیمت سے فائدہ اٹھاناچاہے،تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور کوئی قانونی ممانعت ہو، تو اس کی وضاحت کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند