• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177098

    عنوان: تیز آواز میں ڈرامے سننا اور دیكھنا

    سوال: گھر میں ساس تیز آواز میں ڈرامے لگاتی ہیں فورن مغرب کے بعد اور مسلسل 3 گھنٹے تک یہی سلسلہ رہتا ہے ، کیا یہ صحیح ہے؟ اس کے لئے کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 177098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 615-462/B=07/1441

    ایک مسلمان کے لئے ڈراما لگانا اور اس کا دیکھنا اور سننا مطلق جائز نہیں۔ پھر تیز آواز میں لگانا جس سے پڑوسیوں کی نیند میں یا آرام میں یا نماز و قرآن پڑھنے میں خلل ہو یہ اور بھی زیادہ گناہ کی بات ہے۔ اور تین گھنٹے تک ایسے لایعنی کام میں لگے رہنا بہت ہی بے عقلی کی بات ہے اور بے دینی کی بات بھی ہے۔ گھر والوں کو یا پڑوس والوں کو چاہئے کہ اسے محبت کے ساتھ سمجھائیں تاکہ اس لغو و ناجائز کام سے باز آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند