• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176344

    عنوان: كیا کنٹریکٹر كا دیا ہوا كمیشن میرے لیے حلال ہے ؟

    سوال: میں ایک سرکاری محکمہ میں انجینئر ہوں جس کی ماہانہ تنخواہ بھی ملتی ہے، لیکن کنٹریکٹر(ٹھیکے دار ) کا ادائیگی کرنے کے بعد میرا اور میرے سے اوپر کے آفیسروں کوکمیشن ملتاہے جو کنٹریکٹر دیتاہے ، کیا ایسی رقم میرے لیے حلال ہے ؟

    جواب نمبر: 176344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 548-388/SN=06/1441

    صورتِ مسئولہ میں ٹھیکے دار کی طرف سے کمیشن لینا آپ کے لیے شرعاً جائز نہیں ہے، اس طرح کی رقم آپ کے لئے حلال نہیں ہے، یہ درحقیقت رشوت ہے، رشوت لینے والے، دینے والے، اس کا واسطہ بننے والے کے سلسلے میں احادیث میں سخت وعید آئی ہے اس لئے آپ اپنے کو اس طرح کی رقم سے بچائیں، نہ خود رشوت لیں اور نہ ہی رشوت لینے کا ذریعہ بنیں۔ لعن رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم - الراشي ، والمرتشي والرائش۔ (شرح مشکل الآثار ، رقم: ۵۶۵۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند