• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176044

    عنوان: مختلف قسم کے ایپ سے رقم کمانے کا حکم؟

    سوال: گلوروڈ{ Glowroad }، میشو{ Meesho } یا کوئی اور ریسلنگ اپ{ Reselling app } سے پیسہ کمانا جایزہے ؟اوپر جن کا ذکر کیا گیا ہے ان میں ہم کو اس میں کے پروڈکٹس اپنے دوستوں وغیرہ میں شیر کرنا ہوتا ہے ۔ اس میں ہمیں ایک قیمت دکھائی جاتی ہے ۔ہم اس قیمت پر بنا کمیشن لگا کر اس پروڈکٹس کو شیر کرتے ہیں۔اگر ہمارے دوست یا کس اور کو وہ پروڈکٹ پسند آتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔ہم انکا اڈریس پوچھ کر اس اڈریس پر وہ پروڈکٹ سے آرڈر کرتے ہیں۔اور وہ والے ان تک وہ پروڈکٹ پہنچاتے ہیں۔ کیا اس طرح کا بزنس کرنا جائز ہے ۔؟اور اگر ان کو وہ پروڈکٹ پسند نہیں آیا وہ ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔ہم اس پر ریڑرن ریکوسٹ ڈالتے ہیں۔وہ ان سے پروڈکٹ ریٹرن لے کر پیسے ہم کو لوٹاتے ہیں۔اور ہم وہ رقم اپنے کسٹمرز کو واپس کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 176044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:468-437/L=6/1441

    اگر آپ کمپنی کے پروڈیکٹس فروخت کرانے میں محنت کرتے ہیں مثلاً آرڈر بک کراتے یا کینسل کرتے ہیں تو آپ کے لیے مقرر اجرت لینے کی گنجائش ہوگی ۔

     قال فی التتارخانیة: وفی الدلال والسمسار یجب أجر المثل، وما تواضعوا علیہ أن فی کل عشرة دنانیر کذا فذاک حرام علیہم. وفی الحاوی: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنہ لا بأس بہ وإن کان فی الأصل فاسدا لکثرة التعامل وکثیر من ہذا غیر جائز، فجوزوہ لحاجة الناس إلیہ کدخول الحمام .(شامی کتاب الإجارة ۹/۸۷زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند