• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 101

    عنوان:

    لوگوں میں مشہور ہے کہ جو لوگ اپنی ماؤں کے پیٹ سے الٹے پیدا ہوتے ہیں ؛یعنی پیدائش کے وقت جن کا پیر آگے کو ہوتا ہے، وہ بہت سے درد خصوصاً درد پشت کے مریض کو اگر اپنے پاؤں سے چھو دے تو مریض کو صحت ہوجاتی ہے۔ میری عمر ۳۷/ سال ہے اور میں تین برسوں سے درد پشت سے دوچار ہوں۔ مجھے ایسے ایک شخص کے متعلق علم ہے، وہ کوئی مذہبی آدمی نہیں ہے لیکن دس پندرہ لوگوں کو اپنے پیر سے چھو ا ہے اور ان کو شفا ہوئی ہے، کیا میں اس شخص کے پاس جاسکتا ہوں؟

    سوال:

    محترم المقام السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

    لوگوں میں مشہور ہے کہ جو لوگ اپنی ماؤں کے پیٹ سے الٹے پیدا ہوتے ہیں ؛یعنی پیدائش کے وقت جن کا پیر آگے کو ہوتا ہے، وہ بہت سے درد خصوصاً درد پشت کے مریض کو اگر اپنے پاؤں سے چھو دے تو مریض کو صحت ہوجاتی ہے۔ میری عمر ۳۷/ سال ہے اور میں تین برسوں سے درد پشت سے دوچار ہوں۔ مجھے ایسے ایک شخص کے متعلق علم ہے، وہ کوئی مذہبی آدمی نہیں ہے لیکن دس پندرہ لوگوں کو اپنے پیر سے چھو ا ہے اور ان کو شفا ہوئی ہے، کیا میں اس شخص کے پاس جاسکتا ہوں؟

    والسلام

    جواب نمبر: 101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوی:۱۸۷/ن)

    الٹے پیدا ہونے والے لوگوں کے متعلق مذکورہ عقیدہ کی شرعاً کوئی اصل نہیں ہے، لہٰذا ایسے لوگوں کی بابت ایسا عقیدہ و خیال رکھنا درست نہیں ہے، بس آپ اپنا علاج کراتے رہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے شفا کی دعاء کرتے رہیں، وہی حقیقی شافی ہے، سب کچھ اس کے قبضہٴ قدرت میں ہے اس کے حکم کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند