• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 176999

    عنوان: جدہ صحیح قول کے مطابق ”میقات“ کے اندر ہے

    سوال: ہم لوگ 2019 مین حج پر گئے تھے، حج ادا کرنے کے بعد ہم لوگ مکہ سے اپنے ایک دوست کے پاس جدہ آگئے وہاں گھومے پھر ے تھے ساحل پر بھی گئے تھے، تقریباً دو تین دن رکے تھے اور واپس آکر ہم نے طواف زیارة اور پاکستان واپس آگئے تو پوچھنا یہ ہے تھا کہ ہم لوگوں پر کوئی دم تو نہیں لگے گا؟

    جواب نمبر: 176999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:550-410/sd=7/1441

     جدہ صحیح قول کے مطابق ”میقات“ کے اندر ہے ، اس لیے صورت مسئولہ میں کوئی دم واجب نہیں ہے ۔یستفاد: لو قصد موضعًا من الحل کخلیص وجدہ حل لہ مجاوزتہ بلا إحرام (رد المحتار:۴۷۷/۲، دار الفکر، بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند