• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 176657

    عنوان: والدہ كی عمر 78 سال ہے‏، ہم لوگ حج كس طرح كریں؟

    سوال: میں، والدہ اور بیوی نے 2016 میں عمرہ کیا۔ اب میرا اور بیوی کا حج کا ارادہ ہے۔ جب کہ اب والدہ کو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر ہے، ان کی عمر تقریبا 78 سال ہے اور ان سے مناسب چلا بھی نہیں جاتا، سانس بھی پھولتا ہے۔ اب ہمارے لیے ان کے حج کے متعلق کیا حکم ہے کیا والدہ کو چھوڑ کر ہم حج کے لیے جا سکتے ہیں؟ مفتیان کرام واضح کریں شکریہ۔

    جواب نمبر: 176657

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 750-573/H=06/1441

    اگر والدہ صاحبہ پر حج فرض نہیں ہے اور ان کی مناسب خدمت و دیکھ بھال کے لئے آپ انتظام کرکے حج کو چلے جائیں تو کچھ حرج نہیں تاہم اگر والدہ صاحبہ پر حج فرض ہے اور وہ اپنی بیماری کے باوجود حج کے لئے جانے پر آمادہ ہیں تو بہتر یہی کہ آپ اپنے ساتھ لے جائیں اور چونکہ بیوی بھی ساتھ میں ہوں گی تو ایسی صورت میں والدہ کے لئے اداءِ مناسک اور سفر وغیرہ میں زیادہ سہولت ہوگی ان شاء اللہ تعالیٰ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند