• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 175764

    عنوان: اگر عورت حیض کی حالت میں عمرہ کرلے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: میری بیوی نے حیض کی حالت میں عمرہ کیا ، میں نے ایک بکری دم میں دیا تو کیا اس کا عمرہ ہوگیا یا قضا ہے؟

    جواب نمبر: 175764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 428-393/M=05/1441

    اگر بیوی نے حالت احرام میں عمرہ کے تمام افعال (طواف، سعی اور قصر) پورے کر لئے تو عمرہ ہو گیا، آئندہ قضاء لازم نہیں، لیکن حیض کی حالت میں طواف نہیں کرنا چاہئے تھا، ایسا کرنا گناہ ہے حیض سے پاک ہونے تک انتظار کرنا چاہئے تھا، اگر ایسا نہیں کیا گیا اور حیض کی حالت میں طواف کرلی اور اس کا جرمانہ حدود حرم میں (دم) دیدیا گیا تو عمرہ ادا ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند