• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 175366

    عنوان: عمرہ کے دوران ہوا خارج ہونے کی وجہ سے بار بار وضو کا ٹوٹ جانا

    سوال: میرا ہرنیا یعنی پیٹ کا آپریشن ہوا ہے ڈاکٹروں نے پیٹ کو چیر کر آپریشن کیا اور ناف کو نکال دیکر پیٹ کو سی دیا یعنی ٹاکے لگا دئے ،اب میرے پیٹ میں ناف نہیں ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ناف کا پیٹ میں رہنا ضروری نہیں ہے عمرہ میں طواف کے دوران میرا وضو بار بار ٹوٹ رہا تھا' اس لیے میں چار طواف سے پہلے وضو ٹوٹ جاتا تھا تو دوبارہ وضو کرکے پھر طواف شروع کرتا' اسی طرح دو تین مرتبہ طواف کو دوہرایا میرا سوال یہ تھا کہ کیا ان حالات میں یعنی ایسے گیس خارج ہونے کی بیماری میں وضو کا ہر مرتبہ دوہرانا ضروری ہے کیا؟ جزاک اللہ خیر۔

    جواب نمبر: 175366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 302-284/M=03/1441

    گیس خارج ہونے کی بیماری اگر عذر شرعی کی حد تک نہیں ہے تب تو گیس خارج ہونے پر ہر مرتبہ وضو ٹوٹنے کا حکم ہوگا اور دوران طواف جب جب گیس خارج ہو تب تب وضو دہرانا ہوگا اور اگر گیس کی بیماری شرعی عذر کی حد تک ہے یعنی اتنی کثرت سے خارج ہوتی ہے کہ وضو کرکے فرض نماز ادا کرنے کے بقدر بھی خالی وقفہ نہیں ملتا تو آدمی شرعاً معذور ہے اور معذور شرعی کو یہ رخصت حاصل ہے کہ وہ ایک نماز کے وقت میں وضو کرلے تو وقت کے اخیر تک اس کا وضو برقرار مانا جاتا ہے اور درمیان وقت میں وہ عذر پیش آجائے تب بھی وضو نہیں ٹوٹتا؛ بلکہ وقت کے ختم ہونے پر اس کا وضو ختم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند