• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 178506

    عنوان: ایك حدیث كی تحقیق

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اور علمائے دین۔میرا ایک سوال ہے میں کتاب میں پڑھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے ارشاد فرمایا یا کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہیں کہ جب تم میں میں کوئی کوئی اپنے شوہر سے حاملہ ہوتی ہے اور وہ شوہر اس سے راضی ہو ہو تو اس کو کو ایسا ثواب ملتا ہے ہے جیسا کہ کہ اللہ کی راہ میں میں روزہ رکھنے والے اور اور شب بیداری بڑی کرنے والے کو ملتے ہیں۔ اب میرا سوال ہے کہ اگر سوہر راضی نہ ہو ۔تو کیا اس صورت میں عورت کو مذکورہ ثواب ملے گا اور سوہر کو ناراض کرنے کی وجہ سے گناہگار ہوگا کیا ؟ اس حال میں کہ عورت ایک ماہ کی حاملہ ہو؟

    جواب نمبر: 178506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 827-609/B=09/1441

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد آپ نے کس کتاب میں پڑھا ہے اس کتاب میں جو حدیث درج کی ہے حدیث کی کتابوں میں سے کس کتاب کے حوالہ سے درج کی ہے ہو سکے تو بعینہحدیث کی اصل عبارت عربی میں پوری لکھ کر ارسال فرمائیں تاکہ ہمیں حدیث ڈھونڈنے میں آسانی ہو آپ کا حوالہ آنے کے بعد ہی آپ کے سوال پر غور کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند