• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 178497

    عنوان: جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت پڑھنا حدیث سے ثابت ہے

    سوال: ہمارے کچھ اہل حدیث دوست کہتے ہیں کہ جمعہ کے نماز سے پہلے جو 4رکعات سنت ہے وہ قرآن و حدیث سے ثابت نہیں ؟آپ مہربانی کرکے ہمیں قرآن اور حدیث میں اس کا ثبوت فراہم کریں تاکہ ہم اس کو دکھا سکیں۔

    جواب نمبر: 178497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 838-737/M=09/1441

    جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت پڑھنا حدیث سے ثابت ہے۔ عن ابن عباس -رضی اللہ عنہما- قال کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم یرکع قبل الجمعة أربعاً لایفصل في شيء منہن ۔ (ابن ماجہ، باب ما جاء فی الصلاة قبل الجمعة) ۔

    عن ابن عباس -رضی اللہ عنہما- قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یرکع قبل الجمعة أربعاً، وبعدہا أربعاً لایفصل بینہن (المعجم الکبیر للطبراني) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند