• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 178096

    عنوان: کلونجی کا طریقہ استعمال

    سوال: لوگ کہتے ہیں کہ کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے ۔ براہ کرم، مہربانی اس کے کھانے کا سنت طریقہ بتا دیں۔

    جواب نمبر: 178096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:848-617/SN=9/1441

     علامہ ابن القیم الحوزیہ کی طب نبوی پر ایک معروف کتاب ہے ، اس کا اردو میں بھی “طب نیوی” کے نام سے ترجمہ ہوچکا ہے ، اس کے صفحہ 362 سے 365 تک “حبة السوداء” ( شونیز،کلونجی) کے عنوان سے ، اس کے فوائد نیز مختلف امراض میں اس کے استعمال کا طریقہ کیا ہے ، تفصیل سے لکھا ہوا ہے ، یہ کتاب حاصل کرکے مطالعہ کرلیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند