• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 176706

    عنوان: کیا جنت میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت مریم سے نکاح ہوگا؟

    سوال: پاکستان کے ایک مفتی ہیں جن کا نام ہے عبدالواحد قریشی، میں نے ان کا ایک بیان سنا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میدانِ حشر میں اللہ خود محمد صل الّٰلہ علیہ وسلم کا حضرت مریم سے نکاح کریں گے کیا یہ بات صحیح ہے اور اگر صحیح ہے تو مہربانی کرکے مجھے اس کی دلیل دیں۔

    جواب نمبر: 176706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:517-485/N=8/1441

    جی ہاں! بعض احادیث میں آیا ہے کہ حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح جنت میں حضرت مریم رضی اللہ عنہا ، حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا(فرعون کی بیوی)اور حضرت موسی علیہ السلام کی بہنسے ہوگا؛ لیکن یہ سب احادیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہیں۔ اور یہ عقیدے کا مسئلہ بھی نہیں ہے؛ اس لیے اس طرح کی باتیں بیان کرنے میں احتیاط چاہیے یا کم از کم احادیث کے ضعف کی صراحت کے ساتھ بیان کرنی چاہیے۔

    قال العلامة ابن کثیرفي البدایة والنھایة بعد أن ساق الأحادیث المتعلقة بزواج نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بمریم بنت عمران وآسیة امرأة فرعون وأخت موسی علیہ السلام: ”وکل ھذہ الأحادیث في أسانیدھا نظر“ (البدایة والنھایة، قصة عیسی بن مریم علیہ من اللہ أفضل الصلاة والسلام، ۲: ۴۳۵، ت: عبد اللہ بن عبد المحسن الترکي)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند