• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 175213

    عنوان: دعوت كھانے كے بعد ہاتھ اٹھاكر دعا مانگنے كا ثبوت ہے یا نہیں؟

    سوال: ہمارے علاقے میں اکثر لوگ کسی کے پاس دعوت کھانے کے بعد آخر میں کسی ایک کو اجتماعی دعا کرانے کا کہہ کر سب لوگ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے ہیں، کیا اس کا ثبوت ہے؟ ایسا کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 175213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:437-339B=5/1441

    یہ ایک رسمی اور رواجی امر ہے اس کا اہتمام والتزام کرنا درست نہیں، ہاں اتفاقا کسی نے دعا کرادی تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند