• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 175174

    عنوان: کیا جمعہ کے دن سورہ کہف بعد فجر فوراً یا قبل از جمعہ پڑھ لینا ضروری ہے؟

    سوال: جمعہ کے دن سورة الکھف کس وقت پڑھنا سنت ہے ؟ کیا فجر نماز کے فوراً بعد اور جمعہ سے پہلے پڑھنی چاہیے یا کہ جمعہ کے دن کسی بھی وقت پڑھی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 175174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:288-238-N=4/1441

    سورہ کہف جمعہ کے دن غروب آفتاب سے پہلے کسی بھی وقت پڑھی جاسکتی ہے، بعد فجر فوراً یا قبل از جمعہ پڑھنا ضروری نہیں؛ کیوں کہ حدیث میں في یوم الجمعة کا لفظ آیا ہے۔ اور جمعہ کا دن غروب آفتاب تک رہتا ہے۔

    عن أبي سعیدأن النبي صلی اللہ علیہ وسلم قال: من قرأ سورة الکھف في یوم الجمعة أضاء لہ النور ما بین الجمعتین، رواہ البیھقي في الدعوات الکبیر (مشکاة المصابیح، کتاب فضائل القرآن، الفصل الثالث، ص: ۱۸۹، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند