• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 173914

    عنوان: حجامہ کے فوائد کیا ہیں؟ نیز کس دن اورتاریخ میں حجامہ مستحب ہے؟

    سوال: حجا مہ کرانے کاکیا فائدہ ہے؟ اور کس دن اور کس تاریخ حجامہ کرانامستحب ہے؟

    جواب نمبر: 173914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:174-148/N=3/1441

    (۱، ۲): حجامہ، ایک دیسی طریقہٴ علاج ہے، جو حجاز میں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں رائج تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حجاز کے موسم وماحول کے مد نظر حجامہ کے سلسلہ میں کچھ ہدایات بھی مروی ہیں، جو حدیث کی کتابوں میں موجود ہیں۔ اور اب یہ طریقہ علاج جدید ترقیات کے ساتھ ہمارے ملک: ہندوستان میں بھی شروع ہوگیا ہے؛ لیکن یہاں کے حساب سے یہ کن بیماریوں میں مفید ہے اور کس دن اور تاریخ میں لگوانا چاہیے؟ ہمیں یہ سب تفصیلات معلوم نہیں ، آپ ان سب باتوں کے لیے کسی ماہر حجامہ سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند