• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 173855

    عنوان: ظہور مہدی، خروج دجال وغیرہ سے متعلق سوال

    سوال: مجھے ایک حدیث کی تشریح معلوم کرنی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں تمیم داری کی دجال سے ملاقات کیا دجال ابھی تک اسی جزیرہ میں موجود ہے ابھی تک اس دجال کے بارے میں کچھ معلوم کیوں نہی ہوسکا کیا دجال کا کوی نام ہوگا میں نے تحفتہ ا لقاری اور تحفتہ ا لالمعی پڑھی ہے اس سے ہمیں ظہور مہدی نزول عیسی خروج دجال و یاجوج و ماجوج کا صحیح مطلب نہی معلوم ہوسکا قرب قیامت کی نشانیوں کے پورے ہونے کے بارے میں ہمیں کون بتاے گا مہدی عیسی دجال یاجوج و ماجوج یہ کون لوگ ہیں یعنی ان کے نام کیا ہیں کیا آپ یہ معلومات دارالافتا پر بتا سکتے ہیں۔

    جواب نمبر: 173855

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:134-114/sn=3/1441

    دجال پیدا ہوچکا ہے، جب اللہ کو منظور ہوگا اس وقت اس کا ظہور ہوگا، احادیث میں دجال کی علامت یہ بتلائی گئی ہے کہ وہ ایک آنکھ سے بھینگا ہوگا، اور دوسری آنکھ بالکل سپاٹ ہوگی،بیچ میں ” ک ف ر“اور بعض روایات کے مطابق” کافر“ لکھا ہواہوگا، اس کے ساتھ جنت اور جہنم کے مشابہ جنت اور جہنم ہوگی، جس نے اس کی جنت کو اختیار کیا ، در حقیقت اس نے جہنم کو اختیار کیا اور جس نے اس کی جہنم کو اختیار کیا اس نے درحقیقت جنت کو اختیار کیا، وغیرہ......پہلے حضرت مہدی کا ظہورہوگا پھر دجال نکلے گا، اس کے ہوتے ہوئے حضرت عیسی علیہ السلام نزول فرمائیں گے اور اسے قتل کریں گے، قتل دجال کے بعد یاجوج ماجوج کا ظہور ہوگا، واضح رہے کہ یاجوج ماجوج عام انسانوں کی طرح انسان اورحضرت نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے معارف القرآن(5/639 وبعدہ) قصص القرآن اورعقائد الاسلام (مولفہ حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلوی) اور التصریح بما تواتر فی نزول المسیح( از علامہ انور شاہ کشمیری)دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند