• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 173201

    عنوان: كیا راستے كے درخت نبی كی خصوصیت گنواتے تھے؟

    سوال: امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، مولانا کیا نبی کو اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت عطا فرمائی تھی کہ جب وہ راستے سے گزرتے تب سارے درخت ایک ایک کرکے ان کے سامنے آتے اور اپنی خاصیتیں گناتے تھے؟ مولانا ہم سب کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے، ساتھ ہی دادی جان ووالد صاحب کی صحت اور والدہ محترمہ کی مغفرت کی خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 173201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 81-113/M=02/1441

    کسی نبی کو مذکورہ خصوصیت عطا ہوئی ہو، اس کی صراحت کہیں ہمیں نہیں ملی، دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی دادی جان اور والد صاحب کو صحت و تندرستی عطا کرے اور والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے (آمین) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند