• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 172586

    عنوان: كیا یہ حدیث ہے ’’ایک پیٹ جس میں پیپ بھرا ہو وہ اچھا ہے اس سے ،جس پیٹ میں عشقیہ شاعری ہو‘‘

    سوال: امید ہے خیریت سے ہوں گے مولانا ایک حدیث کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا کہ کیا ذیل میں درج ایسی یا اس قسم کی کوئی حدیث موجود ہے ؟ اگر ہے تو برائے کرم تفصیل ارسال کریں نوازش ہوگی۔ حدیث یہ ہے ایک پیٹ جس میں پیپ بھرا ہو وہ اچھا ہے اس سے ،جس پیٹ میں عشقیہ شاعری ہو برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئن فرمائیں تاکہ جلد اصلاح ہو سکے ، شکریہ۔ نیز مولانا میرے دادی و والد صاحب ساتھ ہی میری و اہل و عیال کی اور میرے خاندان کی دوستوں و رشتہ داروں کی صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے ۔ ساتھ ہی والدہ محترمہ کی مغفرت کی خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 172586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1337-1115/H=12/1440

    عن أبي ہریرة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لأن یمتلیء جوف رجل قیحاً یریہ خیرٌ من أن یمتلیء شعراً متفقٌ علیہ (الفصل الاول من باب البیان والشعر فی المشکاة : ۲/۴۰۹) اصلاح کیا چاہتے ہیں؟ اُس کو صاف لکھنا تھا، اللہ پاک دادی صاحبہ والد صاحب اور تمام اعزہ و رشتہ داروں کو عافیت دارین سے نوازے مکارہ سے محفوظ رکھے والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور آخرت کی نعمتوں سے مالا مال کرے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند