• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 171775

    عنوان: ایک بڑی عمر کے آدمی کیساتھ خود سے نكاح كرنا؟

    سوال: مجھے یہ سوال پوچھنا ہے کہ تقریبا 2013 میں ایک لڑکی جس کی عمر اس وقت 22 سال تھی وہ ایک بڑی عمر کا آدمی جس کی عمر اس وقت 58 سال تھی۔لڑکی اس آدمی سے جا کے خود سے نکاح کر لیں بغیر ولی کے جب کے لڑکی کا باپ زندہ نہیں ہے اور وہ آدمی ہر لحاظ سے لڑکی کے خاندان والوں سے اونچا ہے تو کیا ان دونوں کا نکاح ہو گیا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 171775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1041-924/M=11/1440

    اگر مذکورہ نکاح کا ایجاب و قبول شرعی ضابطے کے مطابق، شرعی گواہوں کی موجودگی میں ہوا تھا تو نکاح درست ہوگیا، لڑکی کا کمسن ہونا اور لڑکے کا عمر دراز ہونا صحت نکاح سے مانع نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند